16 اپریل 2014 - 14:16
آیت اللہ حکیم نے آیت اللہ بشیر نجفی کی عیادت کی

آیت اللہ العظمیٰ حکیم نے نجف اشرف میں گزشتہ شب آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی ان کے گھر پر عیادت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید حکیم نے نجف اشرف میں گزشتہ شب آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی ان کے گھر پر عیادت کی جو چند روز قبل دل کا آپریشن کروا کر ہسپتال سے واپس آئے ہیں۔
آیت اللہ حکیم نے آیت اللہ بشیر نجفی کے گھر پر حاضر ہو کر ان کی صحت و سلامتی کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور موصوف کی سلامتی کے لیے دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ شیخ بشیر نجفی ۵ اپریل بروز ہفتہ کو قلبی ناراحتی کی وجہ سے نجف اشرف کے ایک ہسپتال میں بھرتی ہوئے اور خیر و عافیت کے ساتھ ان کے دل کا آپریشن ہو گیا۔
نجف اشرف کے صدر ہسپتال کے ہارٹ اسپیشلسٹ نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد ان کی جسمانی حالت کا بہتر قرار دے کر ہسپتال سے رخصت کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز